*1: حافظ ابنِ عبد البر رحمۃ اللہ:*
حافظ ابنِ عبد البر قرطبیؒ (متوفی 463ھ) لکھتے ہیں:
وَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِﷺ: عَلَیکُم بِسُنَّتِی وَسُنَّۃِ الخُلَفَاءِ الرَّاشِدِینَ المَھدِیِّینَ مِن بَعدِی، وَھم أَبُو بَکرٍ وَ عُمَرُ وَ عُثمَانُ وَ عَلِیٌّ، فَسَمَّاھم خُلَفَاءَ، وَقَالَ: الخِلَافَۃُ بَعدِی ثَلَاثُونَ سَنَۃً، ثُمَّ تَکُونُ إِمَرَۃً وَ مُلکًا وَ جَبَرُوتًا، فَتَضَمَّنَت مُدَّۃُ الخِلَافَۃِ الأَربَعَۃَ المَذکُورِینَ رِضوَانُ اللّٰه عَلَیهِم أَجمَعِینَ۔
(التمہید لما فی الموطأ من المعانی والمسانید: جلد3 صفحہ 485 تحت: محمد بن شہاب زہری)
ترجمہ: حضورِ اکرمﷺ کا ارشاد ہے: میری سنت اور میرے بعد ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑو، اور (خلفائے راشدین) حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہم ہیں، اور انہی کا نام خلفاء ہے اور فرمایا: خلافت میرے بعد تیس برس تک رہے گی، پھر امارت و بادشاہت و جابرانہ طاقت ہو گی پس (تیس برس کی) مدتِ خلافت چار مذکورہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو متضمن (شامل) ہے۔ رضوان اللہ علیہم اجمعین۔