حدیث اتباع سنۃ الخلفاء الراشدین مہدیین - ردِ رافضیت | دفاع…

حدیث اتباع سنۃ الخلفاء الراشدین مہدیین

  محمد ظفر اقبال

جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ قرآنِ مجید کی آیتِ تمکین و آیتِ استخلاف کے وعدے کے مطابق مہاجرینِ صحابہؓ میں سے خلفائے اربعہ ہی منصبِ خلافت سے نوازے گئے، اور اکابرِ علماء اور جمہورِ محدثین کے نزدیک خلفائے راشدینؓ سے مراد خلفائے اربعہ ہیں، تو یہ بھی از خود معلوم ہو گیا کہ حدیثِ شریف فَعَلَیکُم بِسُنَّتِی الخ کے مصداق بھی حضراتِ خلفائے اربعہ ہیں لیکن پھر بھی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اپنے بیان کے اثبات میں اکابرِ محدثینؒ (جو مصنفِ نام و نسب کے بقول حدیث کا مفہوم و مطلب بیان کرنے کے زیادہ مستحق ہیں) کے چند اقوال درج کر دیئے جائیں کہ زیرِ بحث حدیثِ شریف میں جن بزرگوں کی اتباع و اقتدا کا حکم دیا گیا ہے، اس سے مراد خلفائے اربعہ ہی ہیں۔