حضرت مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمۃاللہ - ردِ رافضیت | دفاع…

حضرت مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمۃاللہ

  محمد ظفر اقبال

11: حضرت مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمۃ اللہ:

مفتیِ اقلیمِ ہند حضرت مفتی کفایت اللہ دہلویؒ (متوفی 1372ھ) لکھتے ہیں:  

حضورِ اکرمﷺ کی وفات کے بعد تمام مسلمانوں کے اتفاق سے حضرت ابوبکرؓ حضورِ اکرمﷺ کے قائم مقام بنائے گئے، اس لیے یہ خلیفہ اول ہیں ان کے بعد حضرت عمر فاروقؓ دوسرے خلیفہ ہوئے، ان کے بعد حضرت عثمانِ غنیؓ تیسرے خلیفہ ہوئے، ان کے بعد حضرت علی المرتضیٰؓ چوتھے خلیفہ ہوئے، ان چاروں کو خلفائے اربعہ اور خلفائے راشدینؓ اور چار یار کہتے ہیں۔  

(تعلیم الاسلام: حصہ، سوم صفحہ 27 تحت صحابہ کرامؓ کا بیان)