2: حضرت امام ابو الحسن الاشعری رحمۃ اللہ:
حضرت امام ابو الحسن الاشعریؒ (متوفی 324ھ) لکھتے ہیں:
وَنَتَوَلّٰی سَائِرَ أَصحَابِ النَّبِیِّﷺ وَنَکُفُّ عَمَّا شَجَرَ بَینَھم، وَنَدِینُ لِلّٰه بِأَنَّ الأَئِمَّۃَ الأَربَعَۃَ خُلَفَاءُ رَاشِدُونَ مَھدِیُّونَ، فَضلًا لَا یُوَازِیھم فِی الفَضلِ غَیرُھم
(کتاب الابانۃ: صفحہ 11 باب: فی ابانۃ قول اہل الحق والسنۃ)
ترجمہ: اور ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت رکھتے ہیں اور ان میں ہوئے اختلافات سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہیں، اور خدا کے حضور اقرار کرتے ہیں کہ یہ ائمہ اربعہ ہی خلفائے راشدینؓ و مہدیین ہیں اور کوئی بھی فضیلت میں ان کی برابری نہیں کر سکتا۔