اب ہم اپنے بیان کے اثبات میں (کہ خلفائے راشدینؓ صرف چار ہیں) چند مسلم اکابر کے اقوال درج کرتے ہیں:
ہیں۔
1: حضرت امام طحاوی رحمۃ اللہ:
حضرت امام ابو جعفر الطحاویؒ (متوفی 321ھ) عقیدہ خلافت کے ذیل میں اقرار فرماتے ہیں:
وَنُثبِتُ الخِلَافَۃَ بَعدَ رَسُولِ اللّٰہِﷺ أَوَّلًا لِأَبِی بَکرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنہُ تَفضِیلًا لَه وَتَقدِیمًا عَلَی جَمِیعِ الأُمَّۃِ، ثُمَّ لِعُمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنهُ، ثُمَّ لِعُثمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنهُ، ثُمَّ لِعَلِیِّ بنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنهُ، وَھمُ الخُلَفَاءُ الرَّاشِدُونَ وَالأَئِمَّۃُ المَھدِیُّونَ
(عقیدۃ الطحاویۃ: صفحہ11)
ترجمہ: اور ہم رسول اللہﷺ کے بعد پہلے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی خلافت ثابت کرتے ہیں، بایں طور پر کہ آپؓ کو تمام امت پر تفضیل و تقدیم حاصل ہے، پھر ان کے بعد سیدنا عمر فاروقؓ، پھر سیدنا عثمانِ غنیؓ اور پھر سیدنا علی المرتضیٰؓ کے لیے خلافت ثابت کرتے ہیں، اور یہی خلفائے راشدینؓ اور ائمہ مہدیین ہیں۔