شیعہ مناظر کا طئے شدہ وقت پر اپنی تحریر کے ب حصے پر گفتگو…

شیعہ مناظر کا طئے شدہ وقت پر اپنی تحریر کے ب حصے پر گفتگو سے صاف انکار (قسط 30)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

مجھے آپ آج بھی میرے سوالات کا جواب دیں گے تو میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس پر گفتگو کے لئے تیار ہوجاؤں گا کیونکہ اصل مقصد حق واضح کرنا ہے۔ دوسری طرف آپ جلدی جلدی موضوع ختم کرکے جان چھڑانا چاہتے ہو!

 شیعہ مناظر: سب کچھ دوستوں کے سامنے  ہے۔ (اس کے بعد گذشتہ میسیجز کاپی پیسٹ کر کے رکھ دئے گئے)

سنی مناظر:  اب یہ سب رکھنے کا مقصد؟؟ چلیں دکھائیں کہ کس موقعہ پر ہم نے ب پر گفتگو کی تھی؟

 


غور فرمائیں! شیعہ مناظر کی ترتیب کے مطابق ب پر گفتگو طئے تھی اور جب وقت آیا تو شیعہ مناظر الزام لگا رہے ہیں کہ سنی مناظر نیا چکر چلا رہے ہیں!!


شیعہ مناظر: میری طرف سے بات کلیئر ہے آپ کی مدد سے میں اپنا پہلا اور دوسرا مدعا کلیئر کرچکا ہوں۔نئے چکر چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میرے پاس بھی اضافی وقت نہیں ہے تکرار کرنے کا۔ اللہ حافظ۔

شیعہ مناظر کی طرف سے ب پر گفتگو کرنے سے صاف انکار(اسکرین شاٹ ثبوت )

سنی مناظر: ایڈمنز سے مداخلت کی گذارش ہے۔کیا آپ کی تحریر کا ب ہم نے کلیئر کردیا تھا؟کیوں اپنے شیعوں کو مایوس کر رہے ہیں۔تحریر لکھنا آسان ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب علمی گفتگو ہو تو اسے ثابت بھی کرنا پڑتا ہے۔نماز سے پہلے مجھے بتادیجئے گا کہ آپ اپنی تحریر کے ب پر گفتگو کریں گے یا نہیں۔ میں اتنا فارغ نہیں ہوتا کہ آپ کے لئے روز وقت نکالتا  رہوں۔

شیعہ مناظر کا   طئے شدہ وقت پر اپنی تحریر کے  ب حصے پر گفتگو سے صاف انکار

 سب ممبرز دیکھ لیں ، چار دن پہلے کا اعلان کہ اب گفتگو ب پر ہوگی۔ آج شیعہ مناظر کہہ رہا  ہے کہ ب پر گفتگو نہیں ہوگی۔ کیا  چار دن تک نیند میں تھا!

سب ممبرز دیکھیں۔ 24 مئی  2021کو  گفتگو کے پہلے دن شیعہ دلشاد کی تحریر کے مطابق ہی دو نکات لکھ کر بتادئے گئے تھے کہ  پہلے مرحلے میں الف کے صرف یہ نکات  زیر بحث لائے جائیں گے۔ اور کتنے ثبوت دوں؟

شیعہ مناظر اپنی ہی تحریر کے الف اور ب پر الگ الگ گفتگو کرنے سے بھاگ رہا ہے۔ اوپر سے موصوف فرما رہے ہیں کہ پہلا اور دوسرا مدعا ثابت ہوگیا!!! انا لللہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ حافظ

 شیعہ مناظر: اس کو دیکھیں  اور کوئی ممتاز کو سمجھائے۔ ممتاز صاحب کی صداقت کا امتحان لینے اور اس نئے روپ کی حقیقت جاننے کے لیے پہلے مرحلے میں میرا سوال یہ تھا کہ کیا یہ باتیں آپ کی کتابوں میں ہیں یا نہیں؟  مولی علی ع کی طرف سے اس موقف کی حمایت کی  باتیں صحیحین میں ہیں یا نہیں؟ جواب کیا ہونا چاہے تھا؟  جی ہیں لیکن راوی کا ادراج ہے۔ مولی علی ع کی بات بھی ہے،  لیکن ممتاز صاحب نے الزامی جواب کے بہانے ارث کی حدود اور شیعہ کے ہاں ارث کی حقیقت، ناراضگی  یا الفاظ سے یا چہرے سے ،راوی کا گمان حجت نہیں،راضی ہونے پر شواہد ،شعبی کی روایت، شیعہ کتابوں کی روایت، ادراج کی اثبات کے لئےسوالات۔

اب ارباب انصاف ان موضوعات کا میری تحریر کے مدعا  اول کے الف، ب سے کیا تعلق ہے؟ وہاں تو ان باتوں کے ہونے یا نہ ہونے سے بحث تھی جبکہ ممتاز نے جو موضوعات اس سادہ سوال کے جواب میں بڑے شوق اور ذوق سے بیان کیے ان کا میرے مدعا اول کے الف ب سے کوئی تعلق نہیں یہ سب میرے مدعا دوم اور سوم سے متعلق موضوعات ہیں۔ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔ ہونا یا نہ ہونا ،  ہونے کی صورت میں حقیقت ہونے یا نہ ہونے میں ممتاز صاحب ابھی تک فرق کرنے سے عاجز ہے۔ مجھے خراب کرنے کی چکر میں اپنے  آپ کو خراب کر رہا ہے۔

مدعا اول، الف و ب کے ساتھ

مدعا دوم

تیسرا مدعا

سنی مناظر:  آڈیو جواب  (سنی لائبریری ڈاٹ کام)

شیعہ مناظر: لمبی وائس میں نہیں  سن سکتا ہوں  دوست۔اپنی فتح کا اعلان کرنا۔ حقیقت چھپ نہیں سکتی۔ مجھے تو اہل سنت کے بعض دوستوں کی طرف سے میرے مدعا اور دلائل کو سمجھنے کے بعد خوش ہوکر شیعہ مذہب کی تحقیق کے لیے شیعہ کتب کے بارے میں رہنمائی کا کہا ہے اور میں نے بھی انہیں مندجہ ذیل لنک شیئر کیے ہیں لیکن ممتاز صاحب ابھی تک ا لف، ب کی چکر میں بحث کو خراب کرنے کی چکر میں ہے۔ممتاز صاحب اس سے زیادہ اپنے آپ کو خراب نہ کریں۔

لنک 1

لنک2

لنک3

 آپ بس اپنی فتح کا اعلان کر دیں۔ہم بھی خوش ہوں گے ہنسی مذاق سے ہماری طبیعت بھی بہتر ہوگی۔مہربانی کریں۔

 سنی مناظر: نماز سے پہلے مجھے بتادیجئے گا کہ آپ اپنی تحریر کے ب پر گفتگو کریں گے یا نہیں۔ میں اتنا فارغ نہیں ہوتا کہ آپ کے لئے روز وقت نکالتا  رہوں۔ کلیئر  جواب دے دیں تاکہ میں دوسرے کاموں کے لئے وقت نکالوں۔

 شیعہ مناظر: جی میرے پاس بھی اتنا وقت نہیں ہے۔ میری طرف سے سب کلیئر ہے۔  صرف تیسرا مرحلہ باقی ہے۔

سنی مناظر: اگرچہ میں حس مزاح رکھتا ہوں۔ لیکن میں دینی گفتگو میں دانت نکال کر ہنسنا سخت نا پسند کرتا ہوں۔

شیعہ دلشاد پر حجت تمام

شیعہ مناظر کو بھاگنے سے روکنے اور آگے گفتگو  بڑھانے کے لئے  سنی مناظر کی طرف سے تیسرے مرحلے پر  بھی   گفتگو کے لئے رضامندی کا اعلان


شیعہ کا   دور عمر فاروق میں سیدنا علی  اور حضرت عباس کے تنازعے پر گفتگو کرنے سے فرار اور تیسرے حصے پر گفتگو کرنے کا اصرار، جب سنی مناظر نے تیسرے حصے پر گفتگو کے لئے آمادگی دکھائی تو موصوف کی دوڑیں!


سنی مناظر: چلیں تیسرے مرحلے میں کیا گفتگو کریں گے۔ اسی پر گفتگو کرتے ہیں۔  

شیعہ مناظر: زیادہ شوق ہے تو نماز کے بعد اس  کا جواب دے کر اپنے  دوستوں کا دل جیت لینا۔

سنی مناظر: تیسرا مرحلا بتائیں۔ گفتگو کن نکات پر کرنی ہے۔

 شیعہ مناظر: تیسرے مرحلے کو ایک چلو سے شروع نہیں کرسکتا۔

سنی مناظر: کیا مطلب؟ اس پر بھی گفتگو نہیں کریں گے؟ ایڈمنز کہاں غائب ہیں؟  

شیعہ مناظر اپنا اعتراض رکھتے رہے لیکن اس پر  بھی گفتگو سے فرار

سنی مناظر: اللہ کے بندے۔ یہی تو ب میں ڈسکس کرنا ہے۔آپ خود بھاگ رہے ہیں۔  تحریر لکھنا آتی ہے گفتگو کرنا نہیں آتی۔ حد ہے۔لوگوں کو پورا سچ بتایا کریں۔آدھا سچ گمراہی ہے


اپنی تحریر پر مناظرہ کرنے کے بجائے شیعہ مناظر کا ضد کہ اسی کا تحریری جواب دو۔  صحیح احادیث سے شیعہ استدلال رد کیا جاتا ہے نہ کہ صحیح احادیث۔ اگر استدلال ہی نہ ہو تو رد کس بات کا؟ شیعہ ان احادیث سے غلط مطالب نکالتے ہیں ۔ اصل حقائق  کو واضح کرنے کے لئے ہی  مناظرہ کیا جاتا ہے اور دونوں فریق علمی انداز سے دلائل دیتے ہیں۔


صفحہ 2 از 3