شیعہ مناظر کا طئے شدہ وقت پر اپنی تحریر کے ب حصے پر گفتگو…

شیعہ مناظر کا طئے شدہ وقت پر اپنی تحریر کے ب حصے پر گفتگو سے صاف انکار (قسط 30)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

شیعہ مناظر کا طئے شدہ وقت پر اپنی تحریر کے ب حصے پر گفتگو سے صاف انکار (قسط 30)

 سنی مناظر: السلام وعلیکم۔ کل جمعہ نماز کے بعد چار سے چھ بجے آپ کی تحریر کے (ب) پر گفتگو شروع ہوگی۔ ان شاء اللہ۔

 شیعہ مناظر: سلام علیکم ممتاز صاحب  مدعا کا پہلا مرحلہ الف  اور ب کا صحیحین میں ہونے کو ثابت کرنا تھا۔مدعا کا دوسرا مرحلہ ان باتوں کا حقیقتا واقع ہونا  ، یہ ثابت کہ ایسا  معاملہ ہوا بھی ہے یعنی حقوق کا مطالبہ رد ،غضباک ہونا،مکمل بائیکاٹ اور حضرت علی ع کی طرف سے اس موقف کی مکمل حمایت اور خلفاء کے فیصلے کی مخالفت یہ سب باتیں کوئی جھوٹی داستان نہیں بلکہ ایسا ہوا بھی ہے۔ دوستوں کو بھی پتہ ہے اور آپ نے بھی مطالعہ کیا ہے تو اپ کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ پہلے مدعا کے الف،ب  اور دوسرا مدعا  یعنی ان باتوں کا حقیقت پر مبنی ہونا دونوں مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ لگتا ہے ابھی تک اپنے الف ،ب ااور میرے الف ب میں فرق نہیں کر پارہے ہیں لہٰذا   ابھی آخری مرحلہ۔ یعنی خلفاء کے موقف اور اھل بیت ع کے موقف کی وکالت باقی ہے۔خلفاء کے موقف کی وکالت آپ کے ذمے ہےاور اھل بیت ع کے موقف کی وکالت میرے ذمے ہے۔ سوچ سمجھ کر،جلدی بازی سے پرہیز ،تکراری باتوں سے اجتناب کر کے   بات کریں  تو  آپ کا، میرا  اور  دوستوں کا وقت بچ جاتا ہے۔

سنی مناظر:  کیا میں نے گفتگو کے شروع میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ میں آپ کی ہی ترتیب کے مطابق گفتگو کروں گا اور آپ کی تحریر کے پہلے حصے الف اور ب کو الگ الگ زیر بحث لایا جائے گا؟  تاکہ حقائق عوام تک تفصیل سے پہنچ سکیں۔ آپ کو بھی ہر ایک نکتے پر پورا پورا موقعہ مل سکے۔

 میں نے اپنی بات اسکرین شاٹ رکھ کر ثابت کر دی  ہے۔ تاریخ اور وقت بھی چیک کرلیں۔ آپ نے قبول بھی کیا تھا کہ اسی ترتیب سے گفتگو کی جائے گی۔ آپ قبول کرنے کے بعد انکار نہیں کر سکتے!آپ کی تحریر کے ہر ایک حصے پر الگ  الگ گفتگو   ہی طئے ہوئی تھی  اور دوران گفتگو  بھی آپ کو بار بار  بتایا   جاتا رہا۔

آپ نے الف میں گیارا ھجری کا واقعہ بیان کیا تھا، آپ نے ب میں پندرہ ھجری کا واقعہ بیان کیا ہے۔

دونوں واقعات میں چار سے پانچ سال کا وقفہ ہے اور دونوں میں فدک کے متعلق مختلف حقائق ثابت ہوتے ہیں لیکن  شیعہ سادہ لوح  عوام کو گمراہ کر کے واقعات کو گڈمڈ کرتے ہیں۔

آپ کا مقصد حق طلبی ہے تو اپنی تحریر اور اپنی ترتیب پر الگ الگ تفصیل سے گفتگو کرنے میں کیا قباحت ہے؟

  کیا الگ گفتگو کرنے سے حق چھپ جائے گا؟

ایڈمنز سے گذارش ہے کہ اس منصف مزاج اور حق طلبی والے شیعہ مناظر کو سمجھائیں کہ تحریر بھی ان کی ہے اور ترتیب بھی ان کی ہے۔ میں تو ہر ایک نکتے پر الگ الگ تفصیل سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں ۔ کیا میں غلط ہوں؟ میں نے جان بوجھ کر ان کی تحریر کے ب کو پہلے ہاتھ بھی نہیں لگایا کیونکہ اس میں کچھ ایسے حقائق ہیں جن کو الگ سے واضح کرنا چاہئے۔

ظاہر ہے ایک واقعہ سیدہ فاطمہ کے متعلق تھا اسے واضح سمجھا دیا گیا ہے۔ اب ایک واقعہ سیدنا علی کے متعلق ہے۔ اب اسے سمجھانا مقصود ہے۔ موضوع بھی وہی ہے۔ تحریر بھی دلشاد صاحب کی ہے۔ ترتیب بھی ان کی مرضی کے مطابق ہے۔ میں شروع میں کلیئر کہہ چکا ہوں کہ ہر ایک نکتے پر تین تین دن تفصیل سے گفتگو کی جائے گی۔  حق تک پہنچنے کے لئے ہر نکتے پر غور و فکر کرنا ضروری ہے۔ شیعہ مناظر اب شاید بھاگنے کے چکر میں ہیں۔ پہلے بھی یہی ماحول بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسے سمجھایا جائے کہ اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔  

 شیعہ مناظر: ممتاز صاحب آپ نے کہا  اور میں نے آپ کے کہے اور وعدے کو دوستوں کو دکھایا۔ لیکن آپ نے بحث کے شروع سے ہی سب کچھ مکس کردیا اور میری طرف سے بار بار وضاحت کے باوجود آپ کے پیش کردہ شق نمبر 5 کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھا اور سارے مراحل کو ایک ساتھ چھیڑا ۔ممتاز صاحب رونا بھی اسی کا ہے   جو غلطی آپ نے کی اب وہ میری گردن پر ڈالنے کی چکر میں ہوں۔  میری نگاہ میں میرے مدعا اول کے دو شق اور مدعا دوم  سب ختم ہوچکے ہیں۔میں نے اصل ناراض ہونے، بائیکاٹ، مولی ٰ کی طرف سے ان کی حمایت  والی ساری باتوں کا صحیحین میں ہونے کو ثابت کیا اور ان باتوں کا حقیقت پر مبنی ہونے کو اور مسلک ادراج اور گمان کے باطل ہونے کو ان بحثوں کا نتیجہ یہ نکلا۔ یہ واقعہ رونما ہوا ہے، سب باتیں سچی ہیں۔ خلفاء اور اھل بیت کے دو الگ الگ موقف  ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ کونسا موقف حق پر مبنی نہیں۔

سنی مناظر: میں نے گفتگو میں کونسی ایسی بات مکس کردی جس کا تعلق آپ کی تحریر الف سے نہیں تھا؟

 شیعہ مناظر: اگر آپ یہ سمجھتے ہو میں بہانہ بنا رہا ہوں اور بھاگنے کی چکر میں ہوں تو بسم اللہ اپنی فتح کا اعلان کردیں کیونکہ بحث کا نتیجہ نکال کر آپ نے بھی سب کے سامنے رکھا ہے اور میں نے بھی۔ آپ جو مطالبہ کر رہے ہیں ، وہ بھی سب کے سامنے ہے اور جو میرا  ادعا ہے وہ بھی سب کے سامنےہے۔ آپ کہیں  کہ شیعہ مناظر بھاگ گیا۔ اور میں کہوں گاکہ میں نے بحث کے دو مرحلے کلیئر کئے ہیں اور حقیقت سب پر واضح کیا ہے۔آپ میرے دلائل کو رد کرنا تو چھوڑیں ایک دفعہ مکمل دیکھنے کی توفیق بھی آپ کو نہیں ہوئی ہے۔کونسی بات ہے جو آپ نے مکس کر کے پیش نہیں کی؟  آج ایک دفعہ پھر اپنی نتیجہ گیری اور میرے نتیجہ گیری کا بغور مطالعہ کریں اور پھر دیکھیں میں سچ کہہ رہا ہوں یا  آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔ اللہ حافظ دوستو ،میں  ایک دفعہ پھر ممتاز صاحب کے نتیجہ گیری اور میری تحریر کو شیئر کر رہا ہوں۔دیکھیں اور فیصلہ کریں۔میری طرف سے بات کلیئر ہے۔

   سنی مناظر: میں نے طئے شدہ ترتیب کے مطابق آپ کی تحریر کے الف کو کلیئر کر دیا۔ آپ نے گفتگو ختم کرنے کے بعد جب آج جمعہ کے دن گفتگو کا اعلان ہوگیا تو اس کے بعد  مسند ابوبکر اور المصنف سے دلائل رکھنا شروع کردئے۔ میں نے موقعہ دیا کہ چلیں پہلے ان پر گفتگو کرتے ہیں پھر ب پر گفتگو ہوگی۔ آپ نہیں مانے۔اگر حق طلبی مقصود ہوتی تو مان لیتے! خیر اب آج  ب پر گفتگو کرنی ہے تو آپ مزید اگلے مرحلے پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ کیا  ب کے متعلق میں نے آپ کے مؤقف کا کوئی علمی رد کیا تھا؟ کیا آپ کا مقصد حق واضح کرنا نہیں ہے۔ بس ہار جیت کی نیت ہے؟

صفحہ 1 از 3