اور ہم رسول اللّٰہﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین سے محبت رکھتے ہیں، ان میں سے کسی کی محبت میں افراط و تفریط نہیں کرتے، اور نہ کسی سے برات کا اظہار کرتے ہیں۔ اور ہم ایسے شخص سے بُغض رکھتے ہیں جو صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین میں سے کسی سے بُغض رکھے یا ان کو ناروا الفاظ سے یاد کرے صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین سے محبت رکھنا دین و ایمان اور احسان ہے اور ان سے بُغض رکھنا کفر و نفاق اور طغیان ہے۔
(فتاویٰ بینات: جلد، 1 صفحہ، 143)