9: حافظ ابنِ تیمیہ رحمۃ اللہ (متوفی 728 ہجری):
وَکَانَت سِیرَۃُ مُعَاوِیَۃَ مَعَ رَعِیَّتِهِ مِن خِیَارِ سِیرَۃِ الوُلَاۃِ، وَکَانَت رَعِیَّتُهُ یُحِبُّونَهُ، وَقَد ثَبَتَ فِی الصَّحِیحَینِ عَنِ النَّبِیِّﷺ أَنَّهُ قَالَ: خِیَارُ أَئِمَّتِکُمُ الَّذِینَ تُحِبُّونَهُم وَیُحِبُّونَکُم وَ تُصَلُّونَ عَلَیهِم وَیُصَلُّونَ عَلَیکُم
(منہاج السنہ: جلد3 صفحہ 189 تحت جواب مطاعن عثمان)
ترجمہ: حضرت امیرِ معاویہؓ کا برتاؤ اپنی رعیت کے ساتھ بہترین حکمران کا برتاؤ تھا اور آپؓ کی رعایا آپؓ سے محبت کرتی تھی اور بخاری و مسلم (کی احادیث) سے ثابت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: تمہارے امراء میں سے بہترین امیر وہ ہیں کہ تم ان سے محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہوں، تم ان کے حق میں (رحمت کی) دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے حق میں۔