4:سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (متوفی 73 ہجری):
مَا رَأَیتُ أَحَدًا بَعدَ رَسُولِ اللّٰہِﷺ أَسوَدَ مِن مُعَاوِیَۃَ
(تاریخ اسلام للذہبی: جلد، 2 صفحہ، 321 تحت ترجمہ معاویہ بن ابی سفیان، اسد الغابہ: جلد، 5 صفحہ، 221 معاویہ بن صخر)
ترجمہ: میں نے آنحضرتﷺ کے بعد حضرت امیرِ معاویہؓ سے بڑھ کر لائقِ حکمرانی (یعنی امورِ مملکت کا ماہر) کسی کو نہیں دیکھا۔
نیز: فَقِیلَ لَهُ أَبُوبَکرٍ وَ عُمَر وَ عُثمَان وَ عَلِیٌّ، فَقَالَ: کَانُوا وَاللّٰه خَیرًا مِن مُعَاوِیَۃَ وَأَفضَلَ، مُعَاوِیَۃُ أَسوَدُ
ترجمہ: اللہ کی قسم، سیدنا ابوبکرؓ، سیدنا عمرؓ، سیدنا عثمانؓ و سیدنا علیؓ، سیدنا امیرِ معاویہؓ سے بہتر اور افضل تھے، لیکن حکمرانی میں سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ فائق اور بہتر تھے۔