3: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ (متوفی 50ھ):
جب سیدنا حسنؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے صلح کی تو بعض کم فہم لوگوں نے آپؓ کے اس اقدام کو موجبِ قدح جان کر آپؓ کو مطعون کیا تو آپؓ نے فرمایا: مجھے برا مت کہو، کیونکہ میں نے آنحضرتﷺ سے سنا ہے:
لَا تَذجبُ الأَیَّامُ وَاللَّیَالِی حَتّٰی یَملِکَ مُعَاوِیَۃُ
(البدایہ والنہایہ: جلد 8 صفحہ131 تحت ترجمہ معاویہ بن ابی سفیان)
ترجمہ: رات اور دن کی گردش اس وقت تک ختم نہ ہو گی جب تک حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ حکمران نہ ہو جائیں۔