سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ (متوفی 40 ہجری) - ردِ…

سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ (متوفی 40 ہجری)

  محمد ظفر اقبال

2: سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ (متوفی 40 ہجری):

آپؓ فرماتے ہیں: 

أَیُّھا النَّاسُ لَا تَکرَھوا إِمَارَۃَ مُعَاوِیَۃَ، وَاللّٰه (لَو فَقَد تمُوہُ) لَرَأَیتُمُ الرُّؤُوسَ تَندُرُ مِن کَوَاھلِھا کَأَنَّھا الحَنظَلُ

(المصنف لابن ابی شیبہ: جلد5 صفحہ 293، 294 کتاب الجمل تحت باب ما ذکر فی صفین، البدایہ والنہایہ: جلد8 صفحہ131 تحت ترجمہ معاویہ بن ابی سفیان) 

ترجمہ: اے لوگو! تم سیدنا امیرِ معاویہؓ کی امارت کو برا مت جانو، کیونکہ اللہ کی قسم اگر تم نے انہیں کھو دیا تو تم دیکھو گے کہ سر اپنے شانوں سے یوں جدا ہوں گے جس طرح حنظل کا پھل اپنے درخت سے (ٹوٹ کر) گرتا ہے۔