1: حبر اُمت سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہما
آپؓ فرماتے ہیں کہ:
مَا رَأَیتُ رَجُلًا کَانَ أَخلَق بِالمُلکِ مِن مُعَاوِیَۃَ
(البدایہ والنہایہ: جلد 8 صفحہ 135 تحت ترجمہ معاویہ بن ابی سفیان، الاصابہ: جلد 3 صفحہ 413 تحت تذکرہ معاویہ بن ابی سفیان)
ترجمہ: میں نے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے بڑھ کر سلطنت و فرمان روائی کے لائق کسی کو نہیں پایا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ:
مَا رَأَیتُ أَحَدًا کَانَ أَحَقَّ بِالمُلکِ مِن مُعَاوِیَۃَ
(التاریخ الکبیر للبخاری: جلد 4 صفحہ372 باب تذکرہ معاویہ بن ابی سفیان، البدایہ والنہایہ: جلد8 صفحہ 135 تحت ترجمہ معاویہ بن ابی سفیان)
ترجمہ: میں نے حضرت امیرِ معاویہؓ سے بڑھ کر حکمرانی کا لائق کسی کو نہ پایا۔
اس طرح سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ کے انتقال کی خبر سننے پر فرمایا:
أَمَا وَاللّٰہِ مَا کَانَ مِثلُ مَن قَبلَهُ، وَلَا یَأتِی بَعدَهُ مِثلُہ
(انساب الاشراف: جلد 4 صفحہ37 قسم اول تحت ترجمہ معاویہ بن ابی سفیان)
ترجمہ: بخدا! حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے پیش رو خلفاء کے مثل نہیں تھے لیکن ان کے بعد ان کا مثل نہیں آئے گا۔