شیعہ مناظر الف پر گفتگو ختم کرچکا تبصرہ بھی لکھ چکا، اس کے…

شیعہ مناظر الف پر گفتگو ختم کرچکا تبصرہ بھی لکھ چکا، اس کے باوجود دوبارہ الف کی طرف دوڑیں!(قسط 32)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

شیعہ مناظر الف پر گفتگو ختم کرچکا تبصرہ بھی لکھ چکا، اس کے باوجود دوبارہ الف کی طرف دوڑیں!(قسط 32)

سنی مناظر: ب پر گفتگو کریں اور ب پر گفتگو سے پہلے بتائیں کہ میری شرائط منظور ہیں؟

 شیعہ مناظر: بولو میرا الف کیا تھا؟

شیعہ مناظر الف پر گفتگو ختم کرچکا تبصرہ بھی لکھ چکا، اس کے باوجود دوبارہ الف کی طرف دوڑیں!

سنی مناظر: دلیل اور مدعا تحریر کے مطابق ہونی چاہئے۔ تحریر میں پورا سچ لکھنا چاہئے تھا۔ خیر چھوڑیں۔ آگے بڑھیں خود ہی ب پر اتنے دن سے گفتگو کرنا چاہتے تھے۔ اب کیا ہوا ہے۔

شیعہ مناظر: سنی مناظر کی شرائط :  جس کی رعایت ہی نہیں کی جاتی اس کو منظور کریں  یا  نہ کریں؟

 سنی مناظر: شرائط منظور کرنے سے پہلے  جس شرط پر آپ کو اعتراض ہے اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

 شیعہ مناظر: جی پوری حدیث جو دلیل میں پیش کی ہے  تو ؟ یہ پوچھ رہا ہوں ۔

 سنی مناظر: دلیل میں پیش کرنے سے تحریر کی خیانت چھپ جائے گی۔ عوام کو تحریر میں آدھا سچ دکھاتے ہو۔ مناظروں میں پوری دلیل رکھنا تو آپ کی مجبوری ہے۔

 سنی مناظر: آپ کے الف پر اب کوئی بات نہیں ہوگی۔  ب پر آئیں۔

 شیعہ مناظر: جناب  مدعا کو دلیل کے بغیر تو پیش نہیں کیا ہے الف کیا تھا؟

سنی مناظر:  ب پر بات کرنی ہے کہ نہیں۔

 شیعہ مناظر: جب آپ کو الف کا پتہ نہیں توختم کیسے ہوا؟ میرا   ب کیا ہے؟

سنی مناظر: یہ (ب) آپ نے ہی لکھا تھا یا کہیں سے کاپی پیسٹ کیا تھا۔

شیعہ مناظر : اس میں میرا بنیادی سوال کیا ہے؟

 سنی مناظر: مجھے کیا پتہ۔ میں تو جو تحریر بھیجی گئی تھی اسی کے مطابق گفتگو کرتا رہا ہوں۔

 شیعہ مناظر: اس میں اور اس میں کیا فرق ہے؟ ایک چیز ہے یا دو؟ جی مسئلہ بھی یہی ہے پتہ ہی نہیں ۔

 سنی مناظر: دو واقعات ہیں۔ ایک پر گفتگو ہوچکی۔ دوسرے پر آپ کو شوق تھا لیکن اب گفتگو نہیں کر رہے۔

شیعہ مناظر: جب تک یہ واضح نہ ہو بات آگے نہیں چلے گی۔ب میں میرا بنیادی سوال کیا ہے؟

 سنی مناظر: جی جی بالکل۔مجھے بتائیں۔ ایسا کونسا بنیادی سوال ہے جو ظاہر نہیں ہے۔اب بتا بھی دیں حضور

میری سمجھ میں یہی نکات آئے ہیں۔

 شیعہ مناظر:  یہ دیکھو آخر میں کیا پوچھا ہے؟

سنی مناظر: کیا فرعون قرآن کے مطابق سب سے بڑا رب نہیں ہے؟ جواب دیں۔

 شیعہ مناظر: یہی نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے ۔وہ تو دوسرے مدعا کی بات ہے۔

 سنی مناظر:  فرعون کے الفاظ قرآن میں۔

اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ(۲۴)

میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں (ف۲۹)

( AL-NAZIA'T - 79:24 )

 اب یہ الفاظ دکھا کر کوئی یہ استدلال پیش کرے کہ قرآن سے فرعون کا رب ہونا ثابت ہوتا ہے۔

اسے مکمل حقیقت بیان کی جائے تو پھر بھی وہ بضد ہو کہ نہیں پہلے یہ تسلیم کرو کہ قرآن میں فرعون کو رب تسلیم کیا گیا ہے!  یہ الفاظ  تو واقعی قرآن میں موجود ہیں! لیکن کیا ہم اس نامکمل بات سے نتیجہ نکال سکتے ہیں! ہرگز نہیں۔ جب تک مکمل بات نہ سمجھی جائے، قرائن، سیاق و سابق کو مکمل نہ سمجھا جائے ، کسی نتیجے پر پہنچنا صریح گمراہی ہوگی۔ اس طرح کی کئی مثالیں قرآن میں موجود ہیں۔ نماز کے قریب نہ جاؤ! وغیرہ وغیرہ

شیعہ مناظر: اگر اس سادہ سوال کو سمجھتا تو اس کی کاپی دس مرتبہ نہ کرتا۔میں کہہ رہا ہوں ،ہے یا نہیں ؟

بات سچی ہے یا نہیں.یہ دوسرے مدعا  سے متعلق ہے۔

 سنی مناظر: چھوڑیں سب باتیں۔ میرے پاس فضول وقت نہیں ہے۔ب پر گفتگو کرنی ہے تو شروع کریں۔

ورنہ معاف کردیں۔

 شیعہ مناظر: ب کو سمجھ کر گفتگو کرنی ہے۔جب ب کو سمجھا ہی نہی تو۔

 سنی مناظر: آپ صحیحین سے آدھا سچ دکھا کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔الف کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔  ب کا بھی یہی حال ہے۔ اپنے مطلب کے جملے رکھنے سے حق تھوڑی ثابت ہوتا ہے۔ عوام تک پورا سچ پہنچائیں میرے منصف مزاج شیعہ مناظر بھائی! آپ نے ب کو سمجھا ہے تو پھر وقت ضایع کیوں کر رہے ہیں۔ اگر میں نے غلط سمجھا ہے تو یہ آپ کے فائیدے کی بات ہے۔آجائیں میدان میں

آپ کی تحریر کے (ب) کے مطابق

1۔  سیدنا علی حدیث لانورث سے خلفاء کے استدلال سے اختلاف کرتے ہوئے فدک کو سیدہ فاطمہ کا حق سمجھتے تھے۔

2۔  بقول آپ کے سیدنا علی نے دور حضرت عمر فاروق میں فدک کی میراث کا مطالبہ کیا تھا۔

3۔  سیدنا علی خلفاء کو جھٹلاتے اور ان کے کاموں کو دھوکہ بازی اور گناہ سمجھتے تھے۔

تینوں نکات کو ثابت کرنے کے لئے آپ اپنے دلائل/روایات بمعہ استدلال پیش کر سکتے ہیں۔

 شیعہ مناظر:  سمجھے بغیر گفتگو کرنے والا  وقت ضائع کرتا ہے؟

 سنی مناظر: ایڈمنز سے گذارش۔ اس شیعہ مناظر سے پوچھیں کہ یہ چاہتا کیا ہے۔ میری سمجھ سے باہر ہے۔

شیعہ مناظر: کیا مولی علی ع کے موقف کو بیان کرنے والی مذکورہ  روایات صحیحین میں ہیں یا نہیں؟ یہی صرف پوچھ رہا ہوں۔ بہت سادہ۔

سنی مناظر:  آپ کو اپنی تحریر کے ب پر گفتگو کرنی ہے یا نہیں؟ صرف اس کا جواب دیں۔

 شیعہ مناظر: ایڈمن سے گزارش ہے کہ انہیں  ب میں میرا مدعا سمجھائیں۔  جی میری تحریرآپ کو سمجھا رہا ہوں۔

 سنی مناظر: جب ب  پرگفتگو کریں گے تو ہم سب کو سمجھا دیجئے گا۔  اس میں کیا مسئلہ ہے؟

 شیعہ مناظر: میں نے ایڈمن کو سمجھایا ہوا ہے۔ ان سے گفتگو کریں اور پھر آنا۔  

 سنی مناظر: گفتگو ہوگی تو سمجھائیں گے، گفتگو شروع کر نہیں رہے۔ کہانیاں سنا رہے ہیں۔ حد ہے۔ میری طرف سے آخری بار گذارش۔ آپ کی تحریر کے (ب) کے مطابق

1۔ سیدنا علی حدیث لانورث سے خلفاء کے استدلال سے اختلاف کرتے ہوئے فدک کو سیدہ فاطمہ کا حق سمجھتے تھے۔

2۔  بقول آپ کے سیدنا علی نے دور حضرت عمر فاروق میں فدک کی میراث کا مطالبہ کیا تھا۔

3۔  سیدنا علی خلفاء کو جھٹلاتے اور ان کے کاموں کو دھوکہ بازی اور گناہ سمجھتے تھے۔

تینوں نکات کو ثابت کرنے کے لئے آپ اپنے دلائل/روایات بمعہ استدلال پیش کر سکتے ہیں۔

 شیعہ مناظر: ب    کیا یہی مولی کے موقف کو بیان کرنے والی روایتیں صحیحین میں ہیں یا نہیں؟

جواب ہاں یا نہیں۔ب ختم۔

سنی مناظر: صحیحین میں صرف یہی باتیں نہیں ہیں اس کے علاوہ بھی اہم حقائق ہیں۔ سب پر گفتگو نہیں کریں گے تو گمراہی مقدر ہے۔

 شیعہ مناظر: لمبا کرنے کی ضرورت نہیں۔حقائق سے بحث مدعا دوم میں ہوگی۔یہاں ہاں یا نہیں میں جواب دو اور مدعا اول کے ب کی بھی چھٹی کردو۔

صفحہ 1 از 3