سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو زہر دینے کا الزام - ردِ رافضیت |…

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو زہر دینے کا الزام

  محمد ظفر اقبال

صفحہ 4 از 4

ہاں! بالکل ایک چھوٹا گروہ، شیعہ اور شیعہ کے ایجنٹ کہتے ہیں کہ سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ نے زہر دلوایا تھا لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور نہ ہی ایسے واقعات کلماتِ تمریض وَقَالَت طَائِفَةٌ یا ذکر یا یقَال جیسے کمزور اور مشتبہ اقوال سے ثابت ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے پیش کردہ حوالہ جات کی حقیقت واضح ہو جانے کے بعد بطورِ دلیل ہم عالمِ اسلام کے تین مقتدر علماء کرام کی تصریحات پیش کر رہے ہیں۔ جبکہ علامہ حافظ ابنِ کثیرؒ اور علامہ ابنِ خلدونؒ کا حوالہ صفحاتِ گزشتہ میں گزر چکا ہے جن میں انہوں نے نہایت واضح الفاظ میں سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف اس تہمت کی نفی کی ہے یاد رہے کہ ان علماء کی تحقیقات و دیانت داری مصنفِ نام و نسب کے نزدیک بھی مسلم ہے۔


صفحہ 4 از 4