آیات میراث کے مطابق بعد از نبی 9 ازواج مطہرات، بیٹی سیدہ…

آیات میراث کے مطابق بعد از نبی 9 ازواج مطہرات، بیٹی سیدہ فاطمہ اور چچا حضرت عباس بھی نبی کے وارث تھے، اگر نبی کی مالی ملکیت تسلیم بھی کر لی جائے تو اکیلی سیدہ فاطمہ کو باغ فدک کیسے دیا جاتا؟ (قسط 33)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

آیات میراث کے مطابق بعد از نبی 9 ازواج مطہرات، بیٹی سیدہ فاطمہ اور چچا حضرت عباس بھی نبی کے وارث تھے، اگر نبی کی مالی ملکیت تسلیم بھی کر لی جائے تو اکیلی سیدہ فاطمہ کو باغ فدک کیسے دیا جاتا؟ (قسط 33)

 سنی مناظر: السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔ تمام گروپ ممبرز شیعہ مناظر کی روش پر غور فرمائیں۔ جب میں الف پر گفتگو کر رہا تھا تو موصوف ب کی طرف بھاگ رہے تھے اور  بار بار مجھے اگلے مرحلے کی طرف کھینچتے رہے، اب حالت یہ ہے کہ میں اپنی طرف سے الف ختم کر کے ب پر گفتگو کرنا چاہتا ہوں تو موصوف واپس الف پر گفتگو موڑنے کی کوششوں میں ہیں، کبھی تیسرے اور چوتھے مرحلے کی طرف بھی جانا چاہتے ہیں!

 اصل میں ان کے پاس میری باتوں کے جوابات نہیں ہیں اس لئے جس نکتے پر بھی آؤں گا شیعہ مناظر بات کرنے سے بھاگتا رہے گا۔ عجیب بندے سے واسطہ پڑا ہے۔ خیر  بھگتنا تو پڑے گا۔ میں بھی اسے چھوڑوں گا نہیں، شیعیت کا جنازہ نکل رہا ہے تو ذرا دھوم سے نکلے۔

شیعہ اعتراض: مطالبہ جاری رہا اور یہ دلیل ہے کہ  اہلسنت کا  رضایت  پر استدلال  باطل ہے۔

 جواب: صحیح مسلم اور صحیح بخاری کی دونوں احادیث مکمل اسکینز  کے ساتھ پیش کریں۔

اس کے بعد نیچے دو تین جملوں میں اپنا استدلال بھی لکھیں کہ آپ ان احادیث سے ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں۔

سیدہ فاطمہ نے فدک کا مطالبہ بطور میراث کیا تھا۔ اس مطالبے کا ہم انکار نہیں کرتے۔ دوران مطالبہ سیدہ فاطمہ اور حضرت ابوبکر صدیق کے درمیان گفتگو  اگر جاری رہی اور یہی مطالبہ بار بار زیر بحث رہا تو اس سے کیا ثابت کر رہے ہیں؟  فدک کا فیصلہ نبی خود فرماگئے تھے، حضرت ابوبکر صدیق تو سنانے والے تھے۔ دوسری بات قرآن، صحیح احادیث نبوی بلکہ اہل تشیع کی صحیح احادیث سے بھی پورا باغ فدک سیدہ فاطمہ کا حق نہیں بنتا۔

جواب تو آپ دیں گے نہیں لیکن میں عوام الناس کے لئے دوبارہ اہم نکات  پیش کر دیتا ہوں۔

 آیات میراث کے مطابق بعد از نبی 9 ازواج مطہرات، بیٹی سیدہ فاطمہ اور چچا حضرت عباس بھی نبی کے وارث تھے، اگر نبی کی مالی ملکیت تسلیم بھی کر لی جائے تو اکیلی سیدہ فاطمہ کو باغ فدک کیسے دیا جاتا؟

دلیل: سورت النساء 11

 متفق علیہ بین الفریقین (اہلسنت و اہل تشیع) صحیح حدیث نبوی کے مطابق انبیائے کرام کی مالی وراثت نہیں ہوتی، سیدہ فاطمہ کو فدک کیسے دیا جاتا؟

دلائل: صحیح بخاری 6346، 6348۔ صحیح مسلم 1760، 1761۔ اصول کافی کتاب فضل العلم باب ثواب العالم والمتعلم حدیث 1

 اہل تشیع صحیح روایات کے مطابق عورت زمین کی وارث نہیں ہوتی۔ فدک سیدہ فاطمہ کو کیسے دیا جاتا؟

دلائل: اصول کافی  کی صحیح روایات، کتاب المواریث باب ان النساء لا یرثن من العقارشیئا۔

 آپ نے جو اسکینز بھیجے ہیں، وہ آپ کی تحریر ب کے متعلق ہیں۔ اب دوبارہ آپ نے الف کو چھیڑ دیا ہے تو میں ان پر گفتگو اس وقت کروں گا جب الف پر آپ دوبارہ گفتگو ختم کر کے خلاصہ بھی لکھیں گے!  

 جب  میں  ان اسکینز پر گفتگو شروع کروں گا تو آپ سے مندرجہ ذیل  گذارش لازمی کروں گا۔  ابھی سے دوستوں سے مدد لیکر تیاری شروع کردیں۔

اپنی تحریر کے ب پر اپنا دعوی لکھیں اور استدلال بھی بیان کریں تاکہ مجھ سمیت تمام گروپ والے جان سکیں کہ آپ نے  اپنی تحریر کے ب میں جو بڑھکیں لکھی ہیں وہ آخر کس طرح ثابت کر رہے ہیں۔

  شیعہ مناظر: ڈاکٹر صاحب ذہنی ٹینشن کی حالت  میں کسی مریض کو چیک نہ کرنا۔ علمی جواب کے بجائے  سرپیٹنا، فریاد ۔یہ مناظر کی شان کے خلاف ہے۔ کیا ہوا ؟ پریشان کیوں ہو؟ آپ کے لیے جواب دینا بہت آسان ہے۔کہہ دیتے یہ جناب عائشہ کو ایسا گمان ہوا  اور مولی علی ع کے موقف میں بھی یہ کہہ دیں کہ جناب خلیفہ دوم کو ایسا گمان ہو ا۔پھر آرام سے جاکر مریض چیک کرتے۔

ڈاکٹر صاحب!کانت فعل ماضی افعال ناقصہ میں سے ہے۔جب یہ کسی فعل مضارع سے پہلے آئے تو یہ عربی گرائمر کے مطابق ماضی استمراری کا معنی دیتا ہے۔ جناب عائشہ کہہ رہی ہے کہ مطالبہ ،پھر حدیث سے استدلال اور مطالبہ رد ہونے کے بعد  مطالبہ جاری رہا۔ تو اپ کا اعترض مجھ پر ہے یا خبر دینے والی جناب عائشہ پر یا مطالبہ جاری رکھنے والی جناب سیدہ پر۔آپ کو سوال اور اعتراض کے وقت کم از کم اتنا تو خیال رکھنا چاہے کہ کس کی طرف  سوال کا رخ ہے؟  جی مجھے بھی ایک عجیب ڈاکٹر سے واسطہ پڑا ہے کہ سوال کرنے پر کہتا ہے میں کیوں جواب دوں ۔دلیل پیش کرنے کے بعد جب کہتا ہوں یا رد کرو یا تسلیم کرو  تو کہتا ہے میں کیوں رد کروں۔ اپنی طرف سے خود ساختہ الف ب بنا کر کہتا ہے الف پر بات ختم ہوئی ہے۔جناب میں تو دوسرا مدعا بھی آپ کی مدد سے ثابت کرچکا ہوں۔یہی تو آپ کی پریشانی کی نشانی ہے۔جناب عائشہ کہہ رہی ہے مطالبہ جناب سیدہ کی طرف سے جاری رہا تو جناب عائشہ کی خبر کو دبانے کے لیے دو چار جذباتی لفاظی ۔جناب کب تک ان چکروں میں رہو گے۔ دس دفعہ پہلے بھی پوچھ چکا ہوں اور بھی پوچھتا رہوں گا، جس طرح دس دفعہ آپ نے تک تک کہا لیکن لگتا ہے عجیب مشکل میں ڈاکٹر ہے گرفتار۔اگر میرے سوال کا جواب دیا ہے تو  دکھا دینا۔ اگر نہیں دیا ہے تو کہنا میں کیونکہ یہ عربی ادبیات کا مسئلہ ہے اور میں ڈاکٹر ہوں لہذا معذرت ہی کر لیں۔ کم از مریضوں کی خاطر ہم اپ کو پریشان نہیں کرتے۔

 مطالبہ جاری رہنے پر ایک اور دلیل مولا علی ع کی طرف سے خلیفہ اول کے دور اور خلیفہ دوم کے دور  تک مطالبہ جاری رکھنا ہے۔فلحال یہی ثابت کرنا ہے۔سند پیش کر چکا ہوں۔باقی تحلیل آپ کے ذمے۔   گفتگو کرنا سیکھیں۔ممتاز صاحب!جناب عائشہ کی خبر کے بارے میرے سوال کا جواب آپ نے نہیں دینا ہے؟   کہیں دیا ہے؟ اگر نہیں دینا تو وجہ بتا دینا۔ ان کا گمان ہے؟  راوی کا گمان ہے؟ اگر عربی ادبیات سے آشنائی نہیں  رکھتے تو کسی سے پوچھنا،کل تک آپ کو وقت دیتا ہوں۔اگر شیعہ کتب میں العلماء ورثۃ آلانبیاء دیکھ کر آپ سمجھتے ہیں  کہ جناب عائشہ والی خبر کا جواب میں نے ہی دینا ہے تو  آپ کو عربی ادبیات کے ایک اور قانون بتاتا ہوں تاکہ اپ بھی کچھ سیکھ لیں۔

صفحہ 1 از 2