خلفائے راشدینؓ کے پورے دور میں شام کے گورنران رومیوں کا دفاع کرتے رہتے، اسی طرح عراق کے گورنران فارسیوں کا مقابلہ کرتے رہے، یہاں تک کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں وہ ان کے آخری بادشاہ کو قتل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ملک کا تحفظ و استحکام: حضرت عثمان غنیؓ ساحلی علاقوں کے تحفظ و استحکام اور آباد کاری کاحکم جاری کرتے، اور مسلمانوں میں سے جو وہاں اقامت پذیر ہوتا اس کے لیے جاگیر مقرر فرماتے، تاکہ وہاں زیادہ سے زیادہ لوگ آباد ہوں۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 73)