Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دین اور اس کے اصول و عقائد کی حفاظت

  علی محمد الصلابی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلفائے راشدینؓ نے اسلام کی اس کے صحیح اصول و عقائد پر حفاظت کی اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا، احیائے سنت اور رد بدعت میں ہمیشہ کوشاں رہے، احترامِ دین اور احترامِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس دین کے خلاف سازش کرنے والوں کی تردید اور انہیں ناکام بنانے میں لگے رہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سلسلہ میں عظیم خدمت پیش کی، قرآن کے مختلف نسخے کتابت کرائے اور مختلف شہروں کو روانہ فرمائے، اور اپنے گورنروں کو حکم جاری کیا کہ دیگر ذاتی تیار کردہ قرآنی نسخوں کو جلا دیا جائے۔ اصول دین اور قرآن کی حفاظت کی خاطر ہی حضرت عثمان غنیؓ نے ایسا کیا، 

(تاریخ المدینۃ: جلد 3 صفحہ 996-999)

اور اسی طرح حضرت عثمان غنیؓ کے گورنروں اور امراء نے سبائی تحریک کو دبانے اور ان کے اسلام منافی افکار و نظریات اور شبہات کا پردہ چاک کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

(عبداللہ بن سبا و اثرہ فی احداث الفتنۃ: سلیمان العودۃ: صفحہ 214)

غرض کہ دینِ اسلام کی حفاظت اور اس کا احترام گورنروں کے اہم ترین فرائض میں سے تھے، جو ان کے سپرد کیے گئے تھے۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 69)