گورنر کو صحیح خبریں پہنچانا
علی محمد الصلابیرعایا پر واجب ہے کہ وہ والی و گورنر تک صحیح خبریں پہنچائیں، اور سچائی کو اختیار کریں خواہ یہ عوام کے حالات سے متعلق ہوں، یا دشمنوں سے متعلق، یاگورنر کے عمال و ملازمین سے متعلق، اس سلسلہ میں حتیٰ الوسع جلدی کرنا چاہیے، خصوصاً جب کہ یہ خبریں جنگی امور، دشمنان یا عمال کی خیانت سے متعلق ہوں۔ کیوں کہ حاکم و محکوم، رعایا اور گورنر و والی کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ امت کے عام مصالح کی حفاظت کریں اور اس کا خیال رکھیں۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 57)