گورنروں کو نصیحت کرنا
علی محمد الصلابیامر بالمعروف اور نہی عن المنکر ایسی اساس ہے جسے پوری امت تسلیم کرتی ہے۔ قرآنی آیات اور احادیث نبویہ میں اس کا حکم دیا گیا ہے، بعض میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا عام حکم دیا گیا ہے اور بعض میں امراء و حکام کو خاص کیا گیا ہے، جیسا کہ احادیث نبویہ میں انہیں نصیحت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور خلفائے راشدینؓ کی عادت رہی ہے کہ وہ گورنروں کو برابر لکھتے رہتے تھے، اور انہیں نصیحت کرتے رہتے تھے، اس سلسلہ میں نصوص بہت ہیں جن کا حصر کرنا مشکل ہے۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 46)