حضرت علامہ شہاب الدین الخفاجیؒ (متوفی 1099ھ) لکھتے ہیں:
فِيْمَا كَانَ مِنَ الْفِتَنِ كَمَا وَقَعَ بَيْنَ عَلِی وَ مُعَاوِيَةَ رَضِی اللهُ عَنْهُمَا أَحْسَنُ التَّأْوِيلَاتِ وَالْمَحَامِلِ لِأَنَّهَا أُمُورٌ وَقَعَتْ بِاجْتِهَادٍ مِنْهُمْ لَا لِأَغْرَاضٍ نَفْسَانِيَّةٍ وَ مَطَامِعَ دُنْيَوِيَّةٍ كَمَا يَظُنُّهُ الْجَهَلَةُ
(نسیم الریاض: جلد3 صفحہ421 تحت فصل ومن توقیرہ وبر واصحابہ الخ)
ترجمہ: سیدنا علی المرتضیٰؓ و سیدنا امیرِ معاویہؓ کے عہدِ فتن میں جو واقعات رونما ہوئے، ان کو عمدہ تاویل اور اچھے حال پر محمول کیا جاتا ہے، اس لیے یہ ایسے امور تھے جو ان سے اجتہاداً صادر ہوئے ان کا منشا کوئی اغراضِ نفسانیہ نہ تھیں، نہ ان کا مطمحِ نظر کوئی دنیوی امور تھے، جیسا کہ جاہلوں نے سمجھ رکھا ہے۔