شارحِ ہدایہ امام کمال الدین ابنِ ہمام حنفیؒ، (متوفی 861ھ) لکھتے ہیں:
وَمَا جَرَى بَيْنَ مُعَاوِيَةَ وَ عَلِی رَضِی اللهُ عَنْهُمَا كَانَ مَبْنِيًّا عَلَى الِاجْتِهَادِ، لَا مُنَازَعَةً مِنْ مُعَاوِيَةَ فِی الْإِمَامَةِ
(المسایرۃ: صفحہ 314 تحت ما جری بین علی و معاویہ رضی اللہ عنہما)
ترجمہ: سیدنا امیرِ معاویہؓ اور سیدنا علیؓ کے درمیان جو واقعات پیش آئے، ان کی بناء اجتہاد پر تھی، اور سیدنا علیؓ کی امامت (خلافت) کے بارے میں سیدنا امیرِ معاویہؓ کی طرف سے کوئی تنازعہ نہ تھا۔