سیدنا امام محی الدین النووی رحمۃاللہ - ردِ رافضیت | دفاع…

سیدنا امام محی الدین النووی رحمۃاللہ

  محمد ظفر اقبال

شارحِ مسلم سیدنا امام محی الدین النوویؒ (متوفی 676ھ) لکھتے ہیں:  

وَأَمَّا مُعَاوِيَةُ فَهُوَ مِنَ الْعُدُولِ الْفُضَلَاءِ وَالصَّحَابَةِ النُّجَبَاءِ، وَأَمَّا الْحُرُوبُ الَّتِی جَرَتْ فَكَانَتْ لِكُلِّ طَائِفَةٍ شُبْهَةٌ اعْتَقَدَتْ تَصْوِيبَ أَنْفُسِهَا بِسَبِهَا، وَكُلُّهُمْ عُدُولٌ وَمُتَأَوِّلُونَ فِی حُرُوبِهِمْ وَغَيْرِهَا، وَلَمْ يُخْرِجْ شَیءٌ مِنْ ذَلِكَ أَحَدًا مِنْهُمْ مِنَ الْعَدَالَةِ، لِأَنَّهُمْ مُجْتَهِدُونَ اخْتَلَفُوا فِی مَسَائِلَ مِنْ مَحَلِّ الِاجْتِهَادِ، كَمَا يَخْتَلِفُ الْمُجْتَهِدُونَ بَعْدَهُمْ فِی مَسَائِلَ مِنَ الدِّمَاءِ وَغَيْرِهَا، وَلَا يَلْزَمُ مِنْ ذَلِكَ نَقْصُ أَحَدٍ مِنْهُمْ

(مسلم مع النووی: جلد 2 صفحہ 272 کتاب فضائل الصحابۃ رضی اللہ عنہم)  

ترجمہ: سیدنا امیرِ معاویہؓ عادل اور صاحبِ نجابتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ہیں، اور وہ لڑائیاں جو ان کے مابین ہوئیں، تو ان میں ہر فریق کے لیے شبہ تھا، جس کو وہ اپنے طور پر حق سمجھتے تھے۔ اور ہر فریق بہرحال عادل ہے، اور ان کی باہم جنگوں میں اپنی تاویل ہے۔ ان میں سے کوئی ایسی بات نہیں جس سے ان کی عدالت ختم ہو جائے، کیونکہ وہ مجتہد تھے اور مسائلِ اجتہادیہ ہی میں ان کا اختلاف ہوا، جیسا کہ ان کے بعد آنے والے مجتہدین کے مابین کئی ایک مسائل میں اجتہادی اختلاف ہونے کے باوجود، یہ بات ان میں نقص کا سبب نہیں بنتی۔