علامہ ابنِ اثیر الجزریؒ (متوفی 630ھ) فرماتے ہیں:
وَذَهَبَ جُمْهُورُ الْمُعْتَزِلَةِ إِلَى أَنَّ عَائِشَةَ وَ طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرَ وَ مُعَاوِيَةَ وَبجَمِيعَ أَهْلِ الْعِرَاقِ وَالشَّامِ فُسَّاقٌ بِقِتَالِهِمُ الْإِمَامَ الْحَقَّ، وَ كُلُّ هَذَا جُرْأَةٌ عَلَى السَّلَفِ تُخَالِفُ السُّنَّةَ، فَإِنَّ مَا جَرَى بَيْنَهُمْ كَانَ مَبْنِيًّا عَلَى الِاجْتِهَادِ
(جامع الاصول: جلد1 صفحہ 89 تحت الفرع الثالث فی بیان طبقات المجروحین)
ترجمہ: جمہورِ معتزلہ یہ کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ، سیدنا طلحہؓ، سیدنا زبیرؓ، سیدنا امیرِ معاویہؓ اور جمیع اہلِ عراق و اہلِ شام، سب امامِ برحق سے لڑنے کے باعث فاسق قرار پائے۔ یہ سلف پر ایک بہت بڑی جرأت ہے اور یہ سنت کے خلاف ہے، کیونکہ ان میں جو کچھ بھی پیش آیا اور جو کچھ ہوا، وہ اجتہاد پر مبنی ہے۔