ہمارے ذکر کردہ چاروں احادیث حافظ ابنِ کثیر رحمۃ اللہ (متوفی 774ھ) نے البدایہ والنہایہ میں نقل فرمائی ہیں، (جن کا حوالہ بقیدِ جلد و صفحہ مذکورہ احادیث کے ذیل میں دیا جا چکا ہے۔)
حافظ ابنِ کثیرؒ ان روایات کے نقل کے بعد آخر میں لکھتے ہیں:
واکتفینا بما أوردناه من الأحاديث الصحاح والحسان والمستجادات عما سواھا من الموضوعات والمنكرات
(البدایہ والنہایہ: جلد8 صفحہ132 تحت ترجمہ معاویہ بن ابی سفیانؓ)
ہم نے صحیح، حسن اور جیّد احادیث ہی کے ذکر پر اکتفاء کیا ہے اور موضوع و منکر روایات سے احتراز کیا ہے۔