سیدنا علی المرتضیٰؓ اور بنو امیہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

سیدنا علی المرتضیٰؓ اور بنو امیہ

  محمد ظفر اقبال

بنو امیہ کی مدح میں سیدنا علیؓ کے چند اقوالِ عالیہ ملاحظہ فرمائیں:

عن ابنِ سیرین قال: قال رجل لعلی: أخبرنی عن قریش، قال: أرزتنا أحلاماً إخوتنا بنو أمیة 

(المصنف لعبد الرزاق: جلد5 صفحہ 451 تحت بیعۃ ابی بکرؓ) 

ابنِ سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت علیؓ سے کہا: مجھے قریش کے بارے میں بتائیے؟ آپؓ نے فرمایا: عقل و حلم میں بڑھے ہوئے ہمارے بھائی بنو امیہ ہیں۔

نیز:  فقال: وأما بنو أمیة فقادة، أدباء، ذادة

(ایضاً: جلد11 صفحہ57 تحت فضائل قریش)  

اور فرمایا: اور بنو امیہ سردار ہیں، اہلِ ادب ہیں، اور حمایت و دفاع کرنے والے ہیں۔