حضرت سیدہ اُمِ کلثوم بنت حضرت علی کا نکاح حضرت عمر فاروق…

حضرت سیدہ اُمِ کلثوم بنت حضرت علی کا نکاح حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہم سے ہوا

  فیض

صفحہ 4 از 4

وزیر معز الدولہ احمد بن بویہ شیعہ تھا۔ (دیکھیے گا سیر اعلام النبلاء: جلد 16 صفحہ 190) اس کی موت کے وقت ایک عالم اس کے پاس گئے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل بیان کئے اور فرمایا: بےشک علیؓ نے اپنی بیٹی ام کلثوم کا نکاح عمر بن خطاب سے کیا تھا۔ اس (احمد بن بویہ) نے اس بات کو بہت عظیم جانا اور کہا: مجھے اس کا علم نہیں تھا پھر اس نے (توبہ کر کے) اپنا اکثر مال صدقہ کر دیا، اپنے غلاموں کو آزاد کر دیا، بہت سے مظالم کی تلافی کر دی اور رونے لگا حتیٰ کہ اس پر غشی طاری ہو گئی۔

(المنتظم لابن الجوزی: جلد 14 صفحہ 183 ت 2653)

محترم قارئینِ کرام اس ساری تحریر میں دو طرفہ قوی دلائل نقل کرنے کا مقصد یہی ہے کہ کوئی بھی اس مُسلَّم حقیقت سے انکار نہ کر سکے۔ اس کے باوجود بھی کچھ لوگ اگر اپنی بات پر ڈٹے رہیں اللہ عزّوجل ان کو ہدایت دے آمین۔ 


صفحہ 4 از 4