Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ سنی کتب سے ثابت ہے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا قاتل غیر صحابی ہوگا ملاحظہ فرمائیں

  علیان

شیعہ سنی کتب سے ثابت ہے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا قاتل غیر صحابی ہوگا ملاحظہ فرمائیں

پھر وہ آپﷺ کی طرف آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا اور آپ کے ساتھیوں کا کیا معاملہ ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: تمہارا اور ان کا کیا معاملہ ہے؟

انہوں نے عرض کیا: وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں، وہ خود تو ایک ایک اینٹ اٹھاتے ہیں اور مجھ پر دو دو اینٹیں لاد دیتے ہیں۔

(یہ سن کر) آپﷺ نے انہیں پکڑا، انہیں مسجد کا چکر لگوایا اور ان کے چہرے سے مٹی صاف کرنے لگے اور فرما رہے تھے: اے سمیہ کے بیٹے! تمہیں میرے ساتھی قتل نہیں کریں گے، بلکہ تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔