Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا احنف بن قیس رحمۃاللہ، عہد عثمانی میں مشرق میں فتوحات کا نرالا قائد

  علی محمد الصلابی

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں عظیم فتوحات ہوئیں، لہٰذا مناسب معلوم ہوا کہ ان فتوحات کے بعض قائدین پر روشنی ڈالوں اور جب کہ میں نے مشرق میں فتوحات پر گفتگو کی ہے تو ضروری ہے کہ ان فتوحات کے قائدین میں سے کسی ممتاز قائد کی روشن تصویر پیش کروں اس کے لیے میں نے احنف بن قیس کو منتخب کیا ہے۔