ھادی شیعہ مناظر اور دیگر ممبرز کے تبصرے۔ (قسط 44) - سنی…

ھادی شیعہ مناظر اور دیگر ممبرز کے تبصرے۔ (قسط 44)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 4

ھادی شیعہ مناظر اور دیگر ممبرز کے تبصرے۔ (قسط 44)

ھادی شیعہ مناظر: مناظرے پر تبصرہ از احقر ہادی بریسلی نجفی ۔خدا شاہد نے مناظرہ کو شروع سے لے کے آخر تک بغور دیکھا. شیعہ مناظر جناب محمد دلشاد نےبخاری اور مسلم سے صحیح سند کے ساتھ احادیث پیش کیں کہ جناب زہرا سلام اللہ علیہا  نے حضرت ابو بکر سے اپنی میراث کا مطالبہ کرتی رہی رہیں۔

  کانت فاطمۃ تسال لیکن اس مطالبے کو ابوبکر نے یہ کہہ کر رد کرتے رہے کہ  انبیاء ع کی کوئی میراث نہیں ہوتی  (ایک اور خیانت! حضرت ابوبکر صدیق نے نبی ﷺکا فرمان سنایا۔ صحیح بخاری و  مسلم کے حوالے سے بات کر رہے ہیں تو پوری حقیقت بیان کریں)اس پر حضرت زہرا غضبناک  ہوگئیں اور ابوبکر سے مرتے دم تک ناراضگی ظاہر کرتی رہی یہاں تک کہ آپ سلام اللہ تعالی علیہا نے ترک تعلق کر دیا ،اپنی  نماز جنازہ میں شریک نہ کرنے کی وصیت کی اور رات کی تاریکی میں دفن کرنے کی وصیت کر دی۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اہل سنت مناظر نے یہ اعتراض اٹھایا کہ حضرت زہرا کی کے الفاظ اور اس کے بعد کے جتنے الفاظ ہیں وہ سب  زہری نے اپنی طرف سے ایڈ کر دیے ہیں لہٰذا اس کی حدیث سے استدلال نہیں کیا جاسکتا۔آپ حضرت زہرا کے چہرے کے تاثرات وغیرہ سے ثابت کریں کہ وہ ناراض ہو گئی تھی۔اس کے جواب میں جناب شیعہ مناظر نے اس بات پر زور دیا کہ آپ پہلے اس بات کا اقرار کریں کہ یہ روایت صحیح سند کے ساتھ ہماری صحیح ترین دونوں کتابوں میں موجود  ہیں یہ فقط شیعوں کا الزام نہیں بلکہ یہ در حقیقت یہ ہماری اپنی صحیح ترین کتابوں میں لکھی ہوئی ہیں۔اہل سنت مناظر نے اس بات کا جواب دینے سے کتراتے کتراتے  بڑی مشکل سے یہ اقرار کرلیا کہ ہاں یہ باتیں  ہماری صحیحین میں لکھی ہوئی ہیں لیکن ہم اس لئے نہیں مانتے کیوں کی اس حدیث میں زہری نے ادراج کر دیا ہے یعنی زہری کا گمان ہے،(کتراتے کتراتے!! اللہ کے بندے !!پہلے ہی دن اور پہلے جواب میں ہی صاف صاف حقائق لکھ دئے تھے۔ اوپر چیک کرلیں)

اس کے جواب میں شیعہ مناظر نے اہل سنت کے مین سٹریم علمائے کرام کے حوالوں سے بتایا کہ آپ کے بڑے بڑے  علماء نہ صرف اس اعتراض کو نہیں مانتے بلکہ اس کے اوپر انہوں نے تاویل یا تحلیل کر دی ہیں کچھ کہتے ہیں کہ زہرا س خطا پر تھی ان سے غلطی ہوگئی عثيمين  اور ابن تیمیہ وغیرہ کے جوابات بھی دکھائے.

اس کے علاوہ  چند  ایسے علماء کا موقف دکھایا جوحضرت زہرا  کی ناراضگی کو تو مانتے ہیں لیکن بعد میں رضایت کا دعویٰ کرتے ہیں جس پر  آپ خود اہل سنت مناظر  دلیل کے طور پر پیش کرتے رہے۔ (اسکین رکھ کر پوری عبارت کیوں نہیں دکھائیں؟)

کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا  کو آخری اوقات میں یعنی تقریبا چھ ماہ کے عرصے میں منوایا گیا تھا یعنی راضی کروایا گیا تھا۔ (اس رنجش کو ختم کرنا شیعوں کو قبول نہیں کیونکہ پھر ان کا دانہ پانی ختم ہوجائے گا)

اہلسنت مناظر کی طرف سے پیش کی گئی یہ دلیل شیعہ مناظر کے  لیے ایک احسن دلیل کے طور پر تھی جس سے خود اہل سنت مناظر نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارے جید علماء کے نزدیک حضرت زہرا ناراض ہوگئی تھی لیکن بعد میں منوایا گیا تھا اور منوانے والی بات کو ثابت کرنے کیلئے جو حدیث دی وہ شعبی کی مرسل حدیث تھی جس میں مدلس راوی بھی تھا ۔(ایک ہوتی ہے شدید ناراضگی جس کے شیعہ قائل ہیں اور سیدہ کی توہین کرتے ہیں، ایک ہے عارضی رنجش، غلط فہمی اور خلش جو کہ نبیوں کے درمیان بھی کبھی کبھار ہوگئی اور زائل بھی ہوگئی، جو معیوب نہیں ہے۔ انسانی فطرت کے مطابق ہے۔ اہل سنت سیدہ کی اس رنجش کے قائل ہیں  جو بعد میں ختم  بھی کردی گئی۔ اب بتائیں کس کا مؤقف اہل بیت کے شایان شان ہے؟)

اس اقرار نے صحیحین پر ایک اور مہر ثبت کردی کہ صحیحین کی روایت بالکل ٹھیک ہے امام زہری جوکہ 2200 سے  زائد روایات کر رہا ہے اور اتنا قابل اعتبار ہے جس سے تمام صحاح میں ان سے کثیر روایات لی گئی ہیں۔ (کیا اہل تشیع ثقہ راویوں کے گمان پر من وعن ایمان رکھتے ہیں؟  آپ لوگ امام معصوم کے واضح صحیح قول کو بھی نہیں مانتے ہو!راویوں کے گمان کو کیا خاک مانوگے!)

اس کے علاوہ بخاری کی دقت نظری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں  بخاری تو ان روایات کو لینے کو تیار نہیں جن سے اہلبیت ع کی خاص فضیلت ثابت ہوتی ہو جیسے حدیث غدیر خم جیسی متواتر حدیث بھی امام بخاری کو اپنی طرف جلب کرنے میں بالکل ناکام رہی، خود بخاری کی دقت نظری امام زہری پر کامل اعتماد کثیر احادیث کا راوی اتنا بے وقعت بھی نہیں کہ جس کو شعبی کی مدلس مرسل روایت رد کرسکے۔یہی وجہ ہے کہ علماء جرح وتعديل شوارح بخاري مسلم امام زہری کی روایت کو بالکل صحیح مانتے ہیں۔ (امام زہری ثقہ راوی ہے۔ اس کا انکار کس نے کیا؟ شعبی پر اوپر تفصیل موجود ہے)

اور شعبی کی مدلس مرسل روایت امام زہبی امام حاکم وغیرہ تسلیم نہیں کرتے لہذا بعد میں رضاعت والی حدیث تو گئی، لیکن اہل سنت مناظر نے اتنی بڑی غلطی کر دی جناب زیرا س کی رضایت تو ثابت نہ کرسکے لیکن ایک اور اعتراض بھی داغ دیا کہ زہری کی منفرد ہے کسی دوسرے راوی سے بھی دکھائیں لیکن اہلسنت مناظر یہ بھول گئے کہ امام مسلم اپنی صحیح میں فرماتے ہیں کہ زہری نوے حدیث کے قریب روایت کرتے ہیں جن میں کوئی دوسرا شریک نہیں۔(مسلم، باب من حلف باللات والعزی فلیقل لاإلہ إلا:۳۱۰۷)(راوی کے گمان کی بات ہو رہی ہے۔ امام زہری کی اصل روایات کا  کس نے انکار کیا؟)تو جناب اہلسنت مناظر نے اہلسنت کے منھج کے مخالفت کرتے ہوئے خبر واحد کو ماننے سے انکار کرتے رہے اور عملا  منہج اہلسنت سے دستبرداری کا نمونہ بھی پیش کیا۔ (شدید ناراضگی خبر واحد ہے۔ کسی اور طرق اور کسی اور راوی نے بیان نہیں کیا۔ اصل نکتہ سمجھیں۔یہی منہج اہلسنت ہے، اگر نہیں تو پھر سنی و شیعہ کے بیچ اختلاف کیا  رہا؟)

شیعہ مناظر نے امام زہری کے اکیلے راوی ہونے کے اعتراض کو مختلف جہتوں سے جواب دیدیا اور ابوہریرہ سمیت چند اور راویان سے بھی پیش کیا اور پھر شعبی کی مدلس اور مرسل روایت کو چٹکی میں رد کر دکھایا۔

صفحہ 1 از 4