Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بعض اختلافی مسائل

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

چونکہ شیعہ کو ہر ایک امر میں اہلِ سنت و الجماعت کی مخالفت کا حکم ہے چنانچہ پہلے یہ حدیث نقل ہو چکی ہے کہ اگر اہلِ سنت کا قول مطابق کتاب اللہ بھی ہو، تو بھی حتیٰ الوسع ان کی مخالف کرنا چاہیے اس لیے معاملات میں، عبادات میں، ہر ایک بات میں شیعہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد دنیا سے الگ ہی بنانا چاہتے ہیں ہم ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہیں تو وہ کھول کر، ہم چار تکبیر نماز جنازہ پڑھتے ہیں تو وہ پانچ پڑھتے ہیں۔ ہم وضو میں پاؤں کو دھوتے ہیں اور وہ مسح کرتے ہیں ہم سلام مسنون السلام علیکم کہتے ہیں وہ بجائے اس کے یا علی مدد پکارتے ہیں ہم لبوں کے بال کٹاتے اور ڈاڑھی بقدر قبضہ رکھتے ہیں وہ مونچھیں بڑھاتے اور ڈاڑھیں چٹ کرا دیتے ہیں ہم مساجد میں نماز پڑھنے کے لیے جاتے ہیں وہ دائرہ میں بیٹھ کر بھنگ رگڑھتے اور حقہ ٹرخاتے ہیں اور مسجد کے مقابلہ میں امام باڑہ بناتے ہیں اس لیے ہم چند اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے شیعہ کی کتابوں سے ان کو ان کی غلطی کا قائل کرنا چاہتے ہیں۔ وباللہ التوفیق۔