Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جناب غلام محمد رحمۃ اللہ کا فرمان


یہاں پر میں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جہاں تک میرے تحقیقی مطالعے کا تعلق ہے تو شروع سے لے کر آج تک اسلام کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش کے تحت ایسے صرف دو مذاہب ایک شیعیت اور دوسرا قادیانیت وجود میں آئے ہیں، جن کی ہر بات اسلام ( قرآن وسنت اور ختم نبوت) کی ہر بات سے تحریری طور پر ٹکرانے والی ہے، اور یہ دونوں مذاہب اسلام کے خلاف مکمل طور پر کتابی صورت میں قلم بند کئے ہوئے ہیں ، اور ان دونوں مذاہب میں بھی شیعیت کو اولیت حاصل ہے۔ جس کے مندرجہ ذیل دو سبب ہیں:

  1. اسلام میں شیعیت کا فتنہ دوسرے تمام فتنوں سے پرانا اور پہلا ہے۔ پہلی صدی ہجری کی پیداوار ہے، اس مذہب کے ماننے والوں کی حکومتیں بھی رہی ہیں ۔ لہٰذا اس مذہب کے ماننے والوں کو اسلام کے خلاف ہر بات ایجاد کرنے اور تصنیف کرنے میں حد سے زیادہ آسانیاں اور مراعات میسر رہی ہیں اور رہتی آئی ہیں۔
  2. اسلام کے نام پر دنیا میں شیعہ مذہب پہلا مذہب ہے جس کے تصنیف کرنے والوں نے دنیا کے سامنے قرآن کریم کو محرف کہنے اور ثابت کرنے کیلئے خود قرآن مجید میں تحریفیں کی ہیں۔

(شیعیت کا اصلی روپ: صفحہ، 31)