قاتلان حسین رضی اللہ عنہ شیعہ تھے
قاضی مظہر حسینشیعہ کی کتابوں میں بالتصریح لکھا ہے کہ سیدنا حسینؓ کو اہلِ کوفہ نے جو شیعیانِ علیؓ کا مولد و مسکن تھا لا تعداد تائیدی مخطوط لکھ کر بلوایا آپ نے پہلے اپنے عم زاد بھائی سیدنا مسلمؒ کو روانہ کیا ان کو معہ ان کے صغیر السن دو صاحبزادوں کے بڑی بے دردی سے شہید کیا گیا پھر جب امام والا مقام پہنچے آپ کو بھی انہی شیعوں نے جو آپ کی بیعت کر چکے تھے شہید کیا۔