سیدنا جعفر صادق رحمۃاللہ کا فتویٰ کفر
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہسیدنا جعفر صادقؒ نے ماتمیوں کے لیے فتویٰ کفر صادر فرمایا چنانچہ فروع کافی: جلد، 1 صفحہ، 121 میں ہے:
عَنْ ابی عَبْدِاللّٰهِ قَالَ اِنَّ الصَّبُرَ وَالْبَلَاءَ يَسْتَبِقَانِ اِلَى الْمُؤْمِنِ فَيَاْتِيهِ الْبَلاءُ وَهُوَ صَبُورٌ وَاَنَّ الْجَزْعَ وَالْبَلَاءَ يَسْتَبِقَانِ الَى الْكَافِرِ فَيَاْتِيهٖ الْبَلاءُ وَهُوَ جَزُوعٌ۔
ترجمہ: سیدنا صادقؒ نے فرمایا صبر اور مصیبت مؤمن کے پیش آتے ہیں اسے مصیبت آجاتی ہے اور وہ صبر کرتا ہے اور گھبراہٹ اور مصیبت کافر کے پیش آتی ہے اور اسے مصیبت آجاتی ہے اور وہ جزع فزع کرنے لگتا ہے۔
اس حدیث میں حضرت نے مؤمن اور کافر کی شناخت یہ بتائی ہے کہ مؤمن کو مصیبت آجائے تو اس پر وہ صابر ہوتا ہے لیکن جب کافر کو مصیبت پیش آجائے تو وہ جزع و فزع کرنے لگتا ہے دوسرے لفظوں میں حدیث کا مطلب صاف یہ ہے کہ جو مصیبت پر صبر کرے وہ مؤمن ہے اور جو جزع و فزع کرے وہ کافر ہے