شیعوں کی احادیث
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہاس سے پہلے ہم کافی بحث کر آئے ہیں کہ شیعوں کا اس قرآن پر ایمان نہیں ہے اور جس قرآن جمع کردہ علی رضی اللہ عنہ پر ان کا ایمان ہے وہ ابھی غار سے باہر نہیں نکلا اور ظاہر ہے تا تریاق از عراق آ وردہ شود مارگزیدہ مردہ شود لاکھوں شیعے اس قرآن کے انتظار میں مر گئے اور کروڑوں آئندہ مریں گے لیکن اس مرحوم قرآن کا ملنا محال ہے اب ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ حدیث کا سرمایہ شیعوں کے ہاں کہاں کہاں تک پایا جاتا ہے؟ ہم دلائل سے بیان کریں گے صحیح حدیث کی طرف سے بھی ان بیچاروں کو صاف جواب ہے اول اس لیے کہ روایت حدیث ایسے ملے ہیں کہ ان کے سرغنوں پر ائمہ اہلِ بیتؓ کو اعتبار نہ تھا انہوں نے ائمہ ہدی کو سخت سست کہا ائمہ نے ان کو کوسا شیعہ کتب میں تصریح ہے کہ وہ عمدہ ائمہ ہدی پر جھوٹ باندھتے اور جھوٹی حدیثیں بنا بنا کر ان سے منسوب کرتے تھے۔