Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

پینتالیسواں مسئلہ رجعت

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

شیعہ کا ایک یہ بھی عجیب و غریب اعتقاد ہے کہ جب امام مہدی کا ظہور ہوگا اور حکومت کی تلوار ان کے ہاتھ میں ہوگی وہ پہلا کام یہ کریں گے کہ مدینہ منورہ میں جا کر دریافت کریں گے کہ ابوبکرؓ و عمرؓ و عثمانؓ کے تابعین اور حضرت عائشہؓ و حفصہؓ کہاں کہاں مدفون ہیں؟ جب لوگ ان کی قبروں کا نشان دیں گے تو وہ ان سب کو کھینچ کر زندہ کر لیں گے اور حضرت علیؓ، حسنینؓ اور ان کی ذریت اور شیعوں کو بھی زندہ کر لیں گے اور ان کے رو برو اصحاب و ازواجِ رسولﷺ اور ان کے اتباع کو طرح طرح کی اذیت پہنچا کر پھر ان کو مار دیں گے اور ان کی لاشوں کو درختوں سے لٹکا دیں گے حضرت علیؓ و حسنینؓ اور ان کی ذریت اور شیعہ یہ انتقامی منظر دیکھ کر باغ باغ ہو جائیں گے اس مسئلہ کے متعلق ملا باقر مجلسی نے ایک رسالہ رجعت" لکھا ہے۔

ہم پوچھتے ہیں کہ جب علی المرتضیٰؓ باوجود اسد اللہ الغالب ہونے کے ان حضرات پر غالب نہ ہو سکے اور اپنی تمام عمر ان سے ڈر کر تقیہ میں گزار دی اُن کی گردن میں رسا ڈال کر کھینچا گیا معاذ اللہ! خاتونِ جنت کے بطن مبارک پر ضرب لگا کر محسن کو شہید کیا گیا۔ دیکھو (جلاءُ العیون: صفحہ، 152) اور اُن کی زندگی میں ہی نہیں بلکہ ان کی وفات کے بعد بھی ان کے دل پر ایسا رعب طاری رہا کہ ان کے خلاف کوئی عمل بھی کرنے کی جرأت نہ ہوئی نہ ورثاءِ فاطمہؓ پر ردِ فدک کر سکے اور نہ نمازِ تراویح کو موقوف کرنے کی ہمت ہوئی نہ متعہ جیسے کار ثواب کو رواج دے سکے، تو اب آپ کے پوتے امام مہدی جنہوں نے اپنی تمام عمر سنی ملوک و سلاطین سے ڈر کر غار سرمن رای میں محبوس رہ کر گزاری اور غار سے قدم باہر نہ نکالا اب ان میں ایسی جرأت کہاں سے آ جائے گی کہ ان بہادرانِ اسلام خلفائے ثلاثہؓ کو یوں اذیتیں پہنچا کر حضرت علیؓ و حسنینؓ اور ان کے شیعوں کا دل ٹھنڈا کریں گے۔

اِنَّ هٰذَا إِلَّا بُهۡتَانٌ عَظِيۡمٌ 

اب مطاعن کی بحث ختم ہو چکی فضائل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا قرآنِ کریم اقوالِ ائمہ اہلِ بیتؓ بحوالہ کتب معتبرہ شیعہ دیا جا چکا شیعہ کے عجیب و غریب حیرت انگیز مسائل بھی بیان ہو چکے جن کو پڑھ کر ناظرین حیران ہوں گے کہ اس عجیب و غریب مذہب کی آخر ابتداء کسی طرح ہوئی؟ اس لیے اب اس کے متعلق بھی کچھ تذکرہ کر دیا جاتا ہے تاکہ ناظرین کی یہ حیرت رفع ہو جائے۔ کتبِ تاریخ میں تصریح ہے کہ اس مذہب کا موجد عبداللہ بن سباء یہودی ہے۔