اللہ تعالیٰ جل جلالہ کے دشمنوں کے مجالس میں شرکت کی ممانعت
حضرت عمروؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ ابنِ مسعودؓ کو ولیمہ پر مدعو کیا، حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ جب اس کے گھر گئے تو گانے کی آواز سنی، چنانچہ گھر میں داخل نہیں ہوئے۔ میزبان نے کہا کیا ہوا؟ آپؓ نے فرمایا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو جیسے لوگوں کے ساتھ رہا وہ انہی میں شمار ہو گا، اور جو جیسے لوگوں کے عمل پر راضی ہوا وہ انہی میں شریک ہو گا۔
(امام مہدی کے دوست و دشمن: صفحہ، 36 )