عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کو بھاؤ میں ایک درہم کم کراتے دیکھا گیا تو ان سے کہا گیا: آپ ایک درہم کم کرانے میں لگے ہیں جب کہ آپ اتنا اتنا مال خرچ کر دیتے ہیں، عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما نے کہا: وہ میرا مال تھا اس میں میں نے فیاضی کی، یہ میری عقل ہے جس کی وجہ سے میں بخیل بن رہا ہوں۔
(تاریخ دمشق: جلد 29 صفحہ 201)