فضول خرچی کرنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا
علی محمد الصلابیایک عورت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک ٹوکری میں ایک مرغی لے کر آئی جو ذبح کی ہوئی تھی، اور اس کے پر نکال دیے گئے تھے، آپ سے کہا: میرے باپ آپ پر قربان ہوں، یہ مرغی میری بیٹی کی طرح مجھے بہت محبوب تھی، میں اس کے انڈے کھاتی تھی، اور یہ میری انسیت کا سامان تھی، چنانچہ میں نے قسم کھائی تھی کہ حسب استطاعت سب سے اچھی جگہ میں اس کو دفن کروں گی، اللہ کی قسم آپ کے پیٹ سے اچھی کوئی دوسری جگہ نہیں، آپ نے کہا: اسے لے لو، اور اس کو اتنا گیہوں، اتنی کھجور، اتنے درہم دے دو، آپ نے مختلف چیزیں گنائیں، اس پر اس عورت نے کہا: آپ پر میرے باپ قربان ہوں، اللہ تعالیٰ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
(تاریخ الإسلام: 61-80ھـ، صفحہ 431، 432)