اہل باطل کی مجالس سے بچنے کا حکم
مومن کے لیے آنحضرتﷺ کا فرمان یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ جل شانہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اُسے ایسی جگہ بیٹھنا درست نہیں جہاں شراب کا دور چل رہا ہے، اگرچہ یہ خود نہیں پیتا مگر شرابیوں کی مجلس میں بیٹھنے سے بھی منع فرما دیا۔ مقصد یہ ہے کہ جہاں بُرائی کا کام ہو رہا ہو، اس کے قریب نہیں جانا چاہیے۔ اس لیے اہلِ باطل کی مجالس میں بلا وجہ جانے کا حکم نہیں ہے۔
(معالم العرفان فی دروس القرآن: جلد، 5 صفحہ، 605)