جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے کہا: کیا بات ہے، میرے بھائی کے بچے دبلے پتلے ہیں، کیا انھیں فقر و فاقہ لاحق ہے؟ کہا: نہیں، لیکن انھیں نظر بد جلد لگ جاتی ہے، کیا میں ان پر دعا پڑھ کر دم کر دیا کروں؟ پوچھا: کون سی دعا؟ چنانچہ انھوں نے آپﷺ سے دعا ذکر کی، آپﷺ نے فرمایا: پڑھ کر ان پر دم کر دیا کرو۔
(الطبقات تحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 18، اس کی سند ضعیف ہے۔)