Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

روافض کی مجالس میں جانے کی ممانعت


امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی رحمۃ اللہ کا فرمان

(شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ باب العلوم کہروڑ پکا)

اور خصوصیت کے ساتھ شیعہ کی مجالس میں جانا بالکل درست نہیں ہے۔ کیونکہ وہاں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلق کوئی اچھے الفاظ نہیں بولے جاتے۔ اگر آپ وہاں بولیں گے تو فساد ہو گا، اگر چپ کر کے سنیں گے تو غیرت کا جنازہ نکلے گا۔

اب جس مجلس میں آپ کی ماں کو گالی دی جا رہی ہو، یا برا بھلا کہا جا رہا ہو، تو اس مجلس میں بیٹھنا شرم و حیا کے خلاف ہے۔ اس لیے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں اور ایسی مجالس میں ہرگز نہ جائیں۔ اور اپنے گھر والوں کو، اپنے بھائیوں کو، اپنی بہنوں کو، دوسروں کو، سب کو اس بارے میں منع کریں کہ یہ چیز درست نہیں ہے۔

(خطبات حکیم العصر: جلد، 1 صفحہ، 335)