سینتیسواں مسئلہ
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہشیعہ کے عقیدے کی رو سے حضرت محمدﷺ کے اصحابِ ثلاثہؓ و ازواج مطہراتؓ پر لعنت و تبرا داخلِ ثواب ہے چنانچہ بحوالہ تحفۃ العلوم لکھا جا چکا ہے اور نیز حق الیقین ,صفحہ، 68 میں ہے اور ہمارا اعتقاد اس برأت (تبرا) میں یہ ہے کہ بیزاری طلب کرنا چاہیے چاروں بتوں سے یعنی ابوبکرؓ عمرؓ عثمانؓ اور معاویہؓ چاروں عورتوں سے یعنی عائشہؓ حفصہؓ اور ہندہؓ و ام الحکمؓ سے اور ان کے تمام اعتبار و اشیاع سے۔
دیکھو شیعہ ہمارے بزرگانِ دین اصحابِ ثلاثہؓ کو بت قرار دیتے ہیں ان کو اور ان امہات المؤمنینؓ ازواجِ رسولﷺ کو لعنت و تبرا دینا واجب سمجھتے ہیں اور اس لعنت و تبرا میں تمام دوستداران اصحابِ ثلاثہؓ ازواجِ مطہراتؓ کو بھی شریک کرتے ہیں پھر اگر ہم ایسوں کو کافر کہیں تو ہمیں متعصب اور اتفاق میں خلل انداز سمجھا جاتا ہے۔
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا