Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنی لڑکے کا شیعہ لڑکی سے نکاح کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک لڑکا جو کہ سنی ہے اور لڑکی شیعہ ہے اور ان دونوں کا آپس میں نکاح ہو چکا ہے نکاح خواں بھی شیعہ تھا اور تمام گواہ بھی شیعہ تھے سوائے ایک گواہ کے کہ وہ سنی تھا کیا شرعی اعتبار سے یہ نکاح درست ہے یا نہیں؟

جواب: بشرطِ صحت سوال یہ نکاح فاسد ہے، اگرچہ لڑکی غالی رافضی نہ بھی ہو، کیونکہ شہادت شرعی مکمل نہیں۔ لڑکے کو چاہیے کہ فوراً طلاق دے کر اس کو جدا کر دے۔ واضح رہے کہ اگر یہ لڑکی مسلمان ہو جائے اور توبہ کر لے تو پھر یہ آپس میں نیا نکاح شرعی طریقہ سے مسلمان گواہوں کی موجودگی میں کر سکتے ہیں۔

والظاهر ان الغلاة من الروافض المحكوم بكفرهم لا ينكفون عن اعتقادهم الباطل في حال اتيانهم بالشهادتين وغيرهما من احكام الشرع كالصوم بالصلاة فهم كفار لا مرتد ولا اهل كتاب

(رسائل ابن عابدين: جلد، 1 صفحہ، 370)

(ارشاد المفتين: جلد، 1 صفحہ، 497)