اٹھائیسواں مسئلہ
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہاپنی عورت کی شرمگاہ کو دیکھنا بھی مضائقہ ندارد اسی کتاب کے صفحہ مذکورہ میں ہے۔
عَنْ إِسْحَاق بِنْ عَمَّارٍ عَنْ أَبِی عَبْدِاللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِی الرَّجُلِ يَنْظُرُ الىٰ اِمْرَتِهٖ وَهِىَ عُرْيَانَةَ قَالَ لَابَاسَ بِذٰلِکَ وَهَلِ الَذَّةِ إِلَّا بِذٰلِکَ۔
ترجمہ: اسحاق بن عمار نے سیدنا صادقؒ سے دریافت کیا کہ مرد اپنی عورت کی شرمگاہ بحالتِ برہنگی دیکھ سکتا ہے؟ آپ نے کہا کیا مضائقہ بلکہ مزہ تو اسی میں ہے حاشا و کلا ائمہ طاہرین کی طرف سے ایسے حیا کش مسائل منصوب کرنا ان کے غایت درجہ کی توہین ہے ایسی باتیں تو شہوانی مزاج تماشہ بین کرنے سے بھی شرماتے ہیں۔