ستائسیواں مسئلہ
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہشیعہ مذہب میں اپنی عورت کی شرمگاہ کو بوسہ دینا چومنا جائز ہے فروعِ کافی: جلد، 2 صفحہ، 204 میں ہے:
عَنْ عَلىِ أَبِن جَعْفَرْ قَالَ سَئلْتُ أَبَا الْحسن عنِ الرَّجُلِ يُقَبِّلُ فَرْجَ اِمْرَأَتِهٖ قَالَ لَا لَابَاسَ۔
ترجمہ: سیدنا علی بن جعفر صادقؒ سے روایت ہے کہ میں نے ابو الحسن سے دریافت کیا کہ مرد اپنی عورت کی شرمگاہ کو چوم سکتا ہے؟ آپ نے کہا حرج نہیں ہے۔