Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

پندرہواں مسئلہ

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

کنوئیں میں کتا: کتا نجس العین ہے کنوئیں میں گر پڑے تو کنواں پلید ہو جاتا ہے جب تک سارا پانی نہ نکلے پانی پاک نہیں ہوتا لیکن شیعہ مذہب میں ہے کتا، مرغی، چوہا، بلی وغیرہ کی طرح پانی میں گر جائے تو صرف پانچ ڈول نکال دو کنواں پاک ہو جاتا ہے۔ 

فروعِ کافی: جلد 1 صفحہ 4 میں ہے:

عَنْ اَبِیْ عَبْدَاللَّهَ عَلَيْهِ السَّلَام فِی الْفَارِةِ وَالسّتّورِ و الدَّجَاجَةِ وَالطَّييْرِ وَالكَلْبِ قَالَ مَالَمْ تَتفَسْحُ اَفيَتَغَيَّرُ طُعُم الْمَاء فَيَكْفِيْكَ خَمْسُ دِلَاءِ۔

ترجمہ: سیدنا صادقؒ سے چوہا، مرغی، پنکھی، کتے، کی بابت دریافت کیا گیا جو کنوئیں میں گر پڑیں آپ نے فرمایا اگر سوج نہ جائے پانی کا ذائقہ نہ بدلے تو پانچ ڈول نکال دینا کافی ہیں۔