عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی جانب سے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی تعریف
علی محمد الصلابیعبداللہ بن عروہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ جاڑے کی ایک ٹھنڈی رات کی صبح میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہیں، اللہ کی قسم وہ اس وقت اٹھے جب آپ کی پیشانی عرق آلود ہوگئی، اس پر مجھے غصہ آیا، ان کے پاس جا کر کہا: اے چچا! پوچھا کیا چاہتے ہو؟ کہا: میں نے آپ کو سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا، اور ان کے پاس ہی رہے تاآنکہ آپ کی پیشانی عرق آلود ہوگئی، فرمایا: اے میرے بھتیجے! بلاشبہ وہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لخت جگر ہیں، اللہ کی قسم ان جیسے لوگوں کے پاس سے عورتیں بھی اٹھ کر نہیں جانا چاہتیں۔
(تاریخ ابن عساکر: جلد 14 صفحہ 70)