مجلسوں میں سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کا طریقہ
علی محمد الصلابیایک دن سیدنا حسن رضی اللہ عنہ ایک مجلس میں بیٹھے تھے، ابھی اس مجلس سے اٹھنے کا ارادہ ہی کیا تھا کہ ایک فقیر آگیا، سیدنا حسنؓ نے اس کا خوش دلی سے استقبال کیا، اس کے ساتھ اچھے ڈھنگ سے پیش آئے، اس سے کہا: تم میرے اٹھنے کے وقت آئے، کیا تم مجھے چلے جانے کی اجازت دیتے ہو؟ اس نے کہا: ہاں، اے نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔
(الطبقات بتحقیق السلمی: جلد 1 صفحہ 281، اس کی سند ضعیف ہے، تاریخ الخلفاء: صفحہ 73)