تیسرا مسئلہ متعہ
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہشیعہ حضرات کے مسائل کا کیا کہنا۔ ع جو بات کی خدا کی قسم لاجواب کی ہر ایک مسئلہ نرالا اور ہر ایک مقولہ عجوبہ روزگار ہوتا ہے انہی مسائل میں سے ایک عجیب و غریب مسئلہ متعہ کا ہے متعہ کی فضیلت میں مستقل رسالے تصنیف کیے گئے ہیں اور اس کا اس قدر ثواب بیان کیا گیا ہے کہ فاعل اور مفعولہ صرف اسی قدر بجا لانے سے کلید جنت کے مالک ہو سکتے ہیں روایاتِ ذیل ملاحظہ ہوں: